پرویز خٹک

image description

تعارف

پرویز خٹک


پرویز خٹک کا شمار پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنماﺅں میں ہوتا ہے۔ 2013 تا 2018 وہ خیبرپختون خواہ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔ اس عہدے کے باعث ان کی حیثیت کے پی کے میں کلیدی تھی۔ دھرنوں

اورجلسوں میں ان کی اہمیت دو چند ہوجاتی کہ کے پی سے ہزاروں کارکن پی ٹی آئی کے احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ لیتے۔

وہ یکم جنوری 1950کو نوشہرہ کے نواحی گاو¿ں مانکی شریف میں پیدا ہوئے۔ایچی سن کالج ،لاہور سے ابتدائی تعلیمی مراحل طے کیے۔ گریجویشن گورڈن کالج راولپنڈی سے کیا۔

لاہور ہی میں سیاست میں دل چسپی پیدا ہوئی۔ اس عرصے میں انھوں نے پیپلز پارٹی کے سیاسی رکن کے طور پر بھی کام کیا۔

وہ پی ٹی آئی سے وابستگی سے قبل بھی کے پی کی سیاست میں، مختلف جماعتوں کے پلیٹ فورم سے، خاصے سرگرم رہے۔ انھوں نے وزیر زراعت اور دو بار وزیر صنعت و مزدور کا قلم دان سنبھالا۔ انھوں نے پی ٹی آئی کا حصہ بننے کے بعد سیکریٹری جنرل کا اہم عہدہ سنبھالا۔

کے پی کے، جو دہشت گردی اور آئی ڈی پیز کی وجہ سے بے شمار مسائل کا شکار تھا، وہ ان کے دور حکومت میں کچھ سنبھالتا معلوم ہوا۔ پارٹی کی جانب سے متعدد بار یہ دعویٰ کیا گیا کہ ان کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ پولیس کے شعبے میں بہتری بھی آئی۔ البتہ کئی معاملات میں انھیں تنقید کا بھی سامنا رہا۔ بدعنوانی کے الزامات لگے۔ نامکمل میٹرو بس منصوبے پر کئی اعتراضات ہوئے۔

وہ نوشہرہ کے این اے 25 سے میدان میں اتریں گے۔ وہ پی کے 61 اور پی کے 64 سے بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔