عمران اسماعیل

image description

تعارف

عمران اسماعیل


کراچی سے تعلق رکھنے والے عمران اسماعیل کا شمار پارٹی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔گو پارٹی سے تعلق عشروں پر محیط ہے، کلیدی عہدوں پر فائز رہے، مگر کچھ برس قبل این اے 246 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں جب وہ ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل کے خلاف اترے، تووہ پورے پاکستان کی توجہ کا محور بن گئے۔حلیم اور نہاری کھانے جاتے، تو بریکنگ نیوز بن جاتی۔

عمران اسماعیل 1966 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔والد عبداللہ اسماعیل کراچی کے مشہور صنعت کار تھے۔کراچی سے انٹر کرنے کے بعدا نھوں نے اٹلی سے لیدر ٹیکنالوجی میں ڈپلوما کیا۔ کچھ عرصہ امریکا میں رہے۔ کراچی لوٹ کر کاروباری دنیا میں قدم رکھا۔ پراپرٹی کا کام بھی کیا۔

1990 میں عمران خان سے ان کی ملاقات ہوئی، پہلے شوکت خانم کے لیے چندہ مہم چلائی۔ 1996 میں تحریک انصاف بنی، تو لاہور میں ہونے والے پہلے اجلاس میں وہ شریک تھے۔گو پارٹی بحرانوں کا شکار رہی، مگر وہ عمران خان سے کبھی مایوس نہیں ہوئے۔

عمران اسماعیل کراچی میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔

مختلف ٹاک شوز میں ان کے اور مخالفین کے درمیان ہونے والی نوک جھونک بھی بہت مشہور ہوئی۔حالیہ برسوں میں ان کے خبروں میں رہنے کا ایک بڑا سبب ان کا گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنا بھی تھا۔ پی ٹی آئی کا گانا ” تبدیلی آئی رے“ عمران اسماعیل ہی نے گایا ہے۔