غلام ربانی کھر

image description

تعارف

غلام ربانی کھر


غلام ربانی کھر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے بھائی ہیں۔ ان کی صاحبزادی حنا ربانی کھر پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہیں۔

سیاسی سفر

غلام ربانی کھر کے سیاسی سفر کا آغاز سنہ 1990 کے انتخابات سے ہوا جب انہوں نے دو حلقوں این اے 137 اور این اے 138 سے حصہ لیا اور دونوں سے فتح پائی۔

سنہ 1997 کے انتخابات میں وہ دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

سنہ 2002 کے انتخابات میں امیدواروں کے لیے بی اے کی ڈگری کی شرط کے باعث وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے کیونکہ ان کے پاس ڈگری نہیں تھی۔

سنہ 2013 کے الیکشن میں انہوں نے این اے 177 مظفر گڑھ 2 سے حصہ لیا لکن ناکام رہے تاہم اسی سال ستمبر میں اس حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں وہ کامیاب رہے۔

اس حلقے میں ان کے حریف جمشید دستی تھے جو این اے 177 مظفر گڑھ 2 اور این اے 178 مظفر گڑھ 3 سے امیدوار تھے اور دونوں حلقوں سے فتح یاب ہوئے۔

بعد ازاں جمشید دستی حلقہ این اے 177 چھوڑ کر دوسرے حلقے سے قومی اسمبلی پہنچے۔ این اے 177 میں ضمنی انتخاب منعقد ہوا جس میں غلام ربانی کھر کو فتح ملی۔

ان کا حلقہ این اے 177 اب رحیم یار خان 3 ہے۔