میر منور علی تالپور

image description

تعارف

میر منور علی تالپور


میر منور علی تالپور سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بہنوئی ہیں۔

میر منور علی تالپور 21 مارچ 1956 کو پیدا ہوئے۔

 سیاسی سفر

وہ آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

سنہ 2002 کے انتخابات میں میر منور علی تالپور سندھ اسمبلی کی نشست کے لیے حلقہ پی ایس 68 میرپور خاص 5 سے بطور آزاد امیدوار کھڑے ہوئے مگر صرف 58 ووٹ حاصل کر کے بری طرح ہار گئے۔

سنہ 2008 کے انتخابات میں وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست کے لیے این اے 227 میر پور خاص کم عمر کوٹ 2 سے کھڑے ہوئے اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار سید علی قربان علی شاہ کو شکست دی۔

اسی انتخابات میں وہ صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے بھی بطور آزاد امیدوار کھڑے ہوئے لیکن یہاں سے شکست ایک بار پھر ان کا مقدر بنی۔

سنہ 2013 کے انتخابات میں انہوں نے این اے 227 سے دوباہ حصہ لیا اور ایک بار پھر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

ان کا حلقہ این اے 227 اب حیدر آباد 3 ہے۔