ڈاکٹرعذرا پیچوہو

image description

تعارف

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو


ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ہیں۔ ان کے شوہر فضل اللہ پیچوہو سندھ کے سیکریٹری تعلیم بھی رہے۔

عذرا فضل پیچوہو 21 فروری 1953 کو پیدا ہوئیں۔

 سیاسی سفر

سنہ 2002 کے انتخابات میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ سنہ 2006 میں نوابشاہ کے قریب ان کی کار پر قاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ محفوظ رہیں۔

سنہ 2007 میں انہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چانسلر مقرر کیا گیا۔

سنہ 2008 اور 2013 کے انتخابات میں بھی وہ این اے 213 نوابشاہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔ یہ حلقہ اب شہید بے نظیر آباد 1 ہے۔