امیر حیدر خان ہوتی

image description

تعارف

عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیر حیدر خان ہوتی5فروری1971کو پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام اعظم خان ہوتی ہے، جو وفاقی وزیررہ چکے ہیں اس کے علاوہ وہ خان عبد الولی خان کے نواسے بھی ہیں، انہوں نے ابتدائی تعلیم رسالپور کے پریزنٹیشن کانونٹ ہائی اسکول میں حاصل کی، امیر حیدر خان ہوتی نے کالج کی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی جبکہ 1992ء میں ایڈورڈز کالج پشاور سے گریجویشن کا امتحان پاس کیا۔

انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز ضلع مردان سے کیا، پارٹی کے منتظم کے طور پر متحرک ہونے کے بعد  ضلعی نائب صدر منتخب ہوئے۔

صوبائی قانون ساز اسمبلی میں امیر حیدر خان ہوتی پہلی بار کامیاب ہوئے اور آپ اپنے آبائی حلقے پی ایف 23مردان ون سے 11009ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، بعد میں پارٹی کے فیصلے پر وزیر اعلٰی کے لیے نامزد ہوئے اور بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے۔