سلمان مجاہد بلوچ

image description

تعارف

سلمان مجاہد


سلمان مجاہد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ہیں جو 1 ستمبر 1976 میں پیدا ہوئے۔ محمد سلمان مجاہد متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سلمان مجاہد ایم کیو ایم پاکستان کے وہ رہنما ہیں جنہوں نے دسمبر 2017 میں مصطفیٰ کمال کی جماعت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی لیکن چند ماہ بعد ہی فروری 2018 میں دوبارہ ایم کیو ایم کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

سلمان مجاہد بلوچ نے سنہ 2013 میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں این اے 239 سے حصّہ لیا اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سبحان علی کو شکست دے کر 39،251 ووٹ حاصل کرکے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔

سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف 13 فروری 2018 کو پولیس میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کو دھمکیاں دینے کی شکایت موصول ہوئی، اور اسی دن ایم کیو ایم رہنما کے خلاف ایک خاتون کی عصمت دری اور بلیک میل کرنے کی شکایت بھی درج ہوئی تھی۔ تاہم سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کی گئی تھی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کے خلاف 15 فروری 2018 کو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوا جس میں سلمان مجاہد کے خلاف شہریوں کو اغواء کرنے اور مقامی افراد پر تشدد کرنے کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔