کنور نوید جمیل

image description

تعارف

کنور نوید جمیل

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما کنور نوید جمیل کا شمار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کلیدی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بی ایس سی اور ایل ایل بی کے شعبوں میں تعلیم حاصل کی، کنور نوید جمیل پیشے سے وکیل ہیں۔

کنور نوید جمیل نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز سنہ 2002 میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرکے کیا اور ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشت پر الیکشن لڑا اور بھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوئے لیکن تین برس بعد سنہ 2005 میں ایم پی اے کی سیٹ سے استعفیٰ دے کر ضلع حیدر آباد کے میئر منتخب ہوگئے۔

ایم کیو ایم رہنما سنہ 2015 میں کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے مقابلے میں کھڑے ہوئے قومی اسمبلی کی نشت پر کامیابی حاصل کی۔