سہیل منصور خواجہ

image description

تعارف

سہیل منصور خواجہ


سہیل منصور خواجہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ہیں جو 2 فروری 1960 کو کراچی میں پیدا ہوئے، اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بی بی اے کے شعبے میں ڈگری حاصل کی۔ سہیل منصور خواجہ کو گورنر سندھ کی جانب سے کراچی میں قانون کی پاسداری کرنے پر گولڈ میڈل اور خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سہیل منصور خواجہ کو پاکستان کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری کا اعزاز بھی حاصل ہے جس کی بنیاد پر انہیں (ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ) ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو کی جانب سے ایکسپورٹ ٹرافی دی گئی۔ اس کے علاوہ انہیں بزنس مین آف دی ایئر اور کراچی چیمبر آف کامرس کا کے مختلف ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔

پہلی مرتبہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سہیل منصور خواجہ کو سنہ 2008 کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 240 سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ دیا گیا جس آپ نے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی اور ممبر آف قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔جبکہ سنہ 2013 کے عام انتخابات میں اسی حلقے سے ایم کیو ایم ٹکٹ پر دوسری مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئے۔