عامر خان

image description

تعارف

عامر خان


عامر خان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (بہادر آباد) کے سینئر رہنما ہیں،بہادر آباد گروپ چند ماہ قبل پارٹی قیادت اور ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر قاروق ستار کے درمیان شدید اختلافات کے بعد وجود میں آئی تھی اور بہادر آباد گروپ کے رہنماؤں نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم بہادر آباد کا سربراہ منتخب کیا تھا۔

عامر خان نے سنہ1991میں ایم کیو ایم سے اپنے راستے جدا کرتے ہوئے 1992آفاق احمد کے ہمراہ مہاجر قومی موومنٹ کی بنیاد رکھی تھی ، جس کے خلاف سنہ 2004میں ملک کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آپریشن کا آغاز ہوا تو عامر خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کئی برس تک روپوش رہے اور سنہ 2011میں اپنے کارکنان کے ساتھ دوبارہ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان 22اگست2016 کے روزایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے ملک کے سیکیورٹی اداروں کے خلاف کی جانے والی نفرت آمیز تقریر اور پاکستان مخالف شعار و نعرے بلند کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں وجود میں آئی تھی۔

الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر کرنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پاکستان رینجرز نے ملک دشمن عناصر کا آلہ کار ہونے اور ریاست مخالف نعرے بلند کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا، جس میں عامر خان بھی شامل تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے اپنی سیاسی سفر میں پاکستان کے عام انتخابات کبھی حصّہ نہیں لیا۔