ابرار الحق

image description

تعارف

ابرار الحق


ابرار الحق 21 جولائی 1969کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انہوں  نے ابتدائی تعلیم گجرات اور راولپنڈی میں ہوئی۔ سر سید کالج (راولپنڈی) سے بی۔ اے۔ کیا اور جامع قائد اعظم سے معاشرتی علوم میں ایم۔ اے۔ کیا۔

1996ء میں ایچی سن کالج (لاہور) میں مستقل استاد کی حیثیت سے متعین  ہوئے تاہم بعد میں پاپ موسیقی کی وجہ سے اسے درس و تدریس کے پیشے کو خیر بعد کہنا پڑا،  اگرچہ ایچی سن کالج (لاہور) میں اپنی تعیناتی کے دن کو ابرارنے اپنی زندگی کا سب سے قابل فخر دن قرار دیا ہے۔

ابرار کا پہلا گیت’بلو دے گھر‘ اسی نام کی البم کے ساتھ فوری طور پر مقبول ہو گیا۔ ان کی ویب سائیٹ کے مطابق اب تک اس البم کی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

ابرار الحق ’سہارا فار لائف‘ نامی ایک فلاحی تنظیم کےسربراہ بھی ہیں۔ یہ تنظیم پاکستان کے دور دراز علاقوں میں  موجود غریب افراد کے لیے خدمات انجام دیتی ہے۔

ابرارالحق نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز سنہ 2011 میں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرکے کیا۔ اس وقت وہ پارٹی  میں فارن افیئرز سیکرٹری کے عہدے پر براجمان ہیں۔

سنہ 2013 میں انہوں نے  ناروال میں مسلم لیگ ن کے احسن اقبال کے مدمقابل عام انتخابات میں شرکت کی تھی تاہم  بھاری مارجن سے شکست سے دوچار ہوئے تھے۔