چوہدری محمد سرور

image description

تعارف

چوہدری محمد سرور


چوہدری محمد سروراگست 1952میں پید ا ہوئے۔ تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے اور 13 سال گلاسگو مرکز کی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔

چوہدری برطانوی پارلیمان کے پہلے مسلم رکن ہیں۔ ان کے بعد ان کے بیٹے انس سرور اس نشست پر منتخب ہوئے۔ گورنر نامزد ہونے کے بعد چودھری محمد سرور نے دعوی کیا کہ انہوں نے برطانوی شہریت ترک کردی ہے ورنہ عدالت عظمی ان کی نامزدگی منسوخ کر سکتی تھی۔

چوہدری سرور برطانیہ میں یونائیٹڈ ہول سیل (سکاٹ لینڈ)  کے نام سے   تھوک کے  کاروبار  سے وابستہ رہے ہیں۔نواز شریف کو جب پرویز مشرف نے معزول کر کے قید کیا، تو چودھری سرور نے برطانیہ کے  نمائندے  کی حیثیت سے مری میں نواز شریف سے ملاقات کی۔

جلاوطنی کے زمانہ میں نوازشریف اور چودھری سرور کے تعلقات میں اضافہ ہوا۔ اقتدار میں واپس آ کر  آپسی تعلقات کی وجہ سے نواز شریف نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب  کا  گورنر تعینا ت کیا  تاہم  جنوری 2015میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

فروری 2015 میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی  جہاں انہیں پنجاب کا  پارٹی آرگنائز مقرر کیا گیا۔ مارچ 2018 میں چوہدری سرور  سینیٹ انتخابات میں جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔