شاہی سید

image description

تعارف

شاہی سید  


عوامی نیشنل پارٹی کے سندھ صدر شاہی سید خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے گاؤں بابوزئی میں پیدا ہوئے، شاہی سید اے این پی کے علاوہ پختون لویہ جرگہ کے بھی صدر ہیں، وہ سیاست میں آنے سے قبل ایک سی این جی اسٹیشن کے مالک تھے۔

شاہی سید سال 1971میں تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں خیبرپختونخوا سے کراچی منتقل ہوئے انہوں نے دوران تعلیم ایک نجی کمپنی میں ملازمت بھی اختیار کی، بعد ازاں انہوں نے چھوٹے پیمانے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کاروبار کا آغاز کیا، شاہی سید نے اپنی انتھک محنت اور لگن سے کاروبار کو مزید وسعت دی، جس کے بعد ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ان کا شمار کراچی کی بڑی کاروباری شخصیات میں ہونے لگا۔

شاہی سید نے کراچی سے ہی اپنی عملی سیاست کا آغاز کیا، انہوں نے 15اپریل سال 2001میں عوامی نیشنل پارٹی میں (اے این پی) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور دو سال کے عرصے میں ہی پارٹی میں ہونے والے الیکشن کے بعد اے این پی سندھ کے صدر منتخب ہوگئے، اس کے بعد سے تین بار بلامقابلہ منتخب ہوتے رہے ہیں۔ شاہی سید کو گزشتہ سال سینیٹ کے الیکشن میں اے این پی کی جانب سے نامزد کیا گیا، کامیابی کے بعد  اب وہ پارٹی عہدے کے ساتھ ساتھ سینیٹر بھی ہیں۔