عبد الرشید گوڈیل

image description

تعارف

عبد الرشید گوڈیل


اعبد الرشید گوڈیل پی ٹی آئی کے رہنما ہیں ، اس سے قبل  وہ طویل عرصہ  ایم کیو ایم پاکستان  سے منسلک رہے اور اسی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کےممبر منتخب ہوئے تھے۔

رشید گوڈیل  7 ستمبر 1960 کو کراچی پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وی ایم پبلک اسکول دوراجی سے حاصل کی اور نیشنل کالج کراچی سے کامرس میں گریجویشن مکمل کیا۔

عبد الرشید گوڈیل نے اپنے سماجی امور کا آغاز 1985 میں کیا جب آپ کو پہلی مرتبہ ابابیل آرگنائزیشن اور ینگ اسکالر آرگنائزیشن کا نائب صدر بنایا گیا اور سنہ 1999 سے 2001 تک میں آپ کو دوراجی ایسوسی ایشن کراچی کے نائب صدر بھی رہے اور ساتھ ساتھ سنہ 2000 ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے ممبر بھی بنے۔

عبد الریشد گوڈیل سنہ 2003 میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے بورڈ ممبر بنے اور بورڈ ممبر کی حیثیت سے کینیا، بھارت، متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کانفرنسز میں شرکت کی۔ آپ نے سنہ 2005 میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں حصّہ لیا اور ایک سال کے عرصے میں بہادرآباد، شرف آباد اور دھوراجی کے علاقوں میں کئی ترقیاتی کام کروائے، ایم کیو ایم رہنما سنہ 2006 میں گلشن ٹاؤن کے حق پرست ناظم واسع جلیل کے کورڈینیٹر کی حیثیت کی کام کرنے لگے۔

ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی جانب سے کورڈینیٹر کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دینے پر عبد الرشد گوڈیل کو این اے 252 سے قومی اسمبلی کا امید وار نامزد کردیا گیا، اور عبد الرشید گوڈیل نے عوامی حمایت سے 2008 میں ہونے والے عام انتخابات میں ایم این اے منتخب ہوئے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت نے سنہ 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں عبد الرشید گڈیل کو ایک مرتبہ پھر حلقہ این اے 252 کا ٹکٹ دیا گیا جس انہوں کامیابی حاصل کی اور رکن قومی اسمبلی بننے، سنہ 2014 میں ایم کیو ایم کی جوائنٹ رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے پارلیمنٹ میں ایم کیو ایم کے لیڈر بنائے گئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما پر سنہ 2015 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آپ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منقتل کیا گیا جہاں کئی روز آپ کوزیر علاج  رکھا گیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گڈیل نے جون 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی  ۔