علی رضا عابدی

image description

تعارف

سید علی رضا عابدی


سید علی رضا عابدی کا شمار ایم کیو ایم پاکستان کے پرانے کارکنان میں ہوتا ہے، آپ 6 جولائی 1972 کو کراچی میں میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد اخلاق حسین عابدی ایم کیوایم کے ٹکٹ پر ممبر آف قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

علی رضا عابدی نے ابتدائی تعلیم کے بعد ڈی ایچ اے ڈگری کالج سے بی کام اور ایس ایم کامرس کالج سے آئی کام کی تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے بوسٹن یونیورسٹی چلے گئے جہاں آپ نے مارکیٹنگ کے شعبے میں ڈگری حاصل کی۔ سید علی رضا عابدی نے بیرون ملک سے مارکیٹنگ کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک میں متعدد اداروں میں فرائض دیئے اور اخلاق انٹرپرائزئز کے سی ای او بھی رہے اور کراچی کے پوش علاقے میں اپنا ’بریانی آف سی فوڈ‘ کے نام سے ریستوران بھی کھولا۔

سید علی رضا عابدی نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے بعد سنہ 2008 میں دوبارہ سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور ایم کیو ایم کی تحقیقی اور مشاورتی کونسل کی بنیاد رکھی تاکہ اے پی ایم ایس او کے ممبران جو اپنے مستقبل یا فیملی کی وجہ سے ایم کیو ایم سے دور ہوگئے ہیں انہیں دوبارہ قریب کیا جاسکے۔ علی رضا عابدی ایم کیو ایم سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

سید علی رضا عابدی کو ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سنہ 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں محمود آباد حلقہ این 251 سے 81،603 ووٹ حاصل کرکے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجا اظہر خان کے مقابلے میں رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ سید علی رضا عابدی نے پاک سر زمین پارٹی کے وجود میں آنے کے بعد پی ایس پی شمولیت اختیار کیا تاہم کچھ مدت بعد ہی دوبارہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی۔