عابد شیر علی

image description

تعارف

عابد شیر علی

عابد شیر علی کی پیدائش 21 نومبر 1971 کو ہوئی آپ فیصل آباد کے سابق میئر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء چوہدھری شیر علی صاحبزادے ہیں، آپ کے والد کی بیگم کلثوم نواز سے قریبی رشتے داری ہے جبکہ نوازشریف کے آپ بھیتجے بھی ہیں۔

سیاسی کیریئر

سیاسی گھرانے میں آنکھ کھلنے کی بدولت آپ نے کم عمری سے ہی آپ نے مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا، جس کے بعد پارٹی نے آپ کو  سن 2002 میں قومی اسمبلی کے حلقے 84 سے پی ایم ایل این کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے ممبر بنے۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن نے 2008 اور 20013 کے انتخابات میں بھی آپ کو اسی حلقے سے ٹکٹ دیا جس میں آپ کامیاب ہوئے اور تین رکن پارلیمنٹ بننے میں کامیاب رہے، فیصل آباد میں آپ کے والد کا شمار سیاسی اکابرین میں ہوتا ہے جس کی بدولت پارٹی کی جانب سے اس حلقے سے مسلسل تین بار آپ کو ہی ٹکٹ دیا گیا۔

کون کون سی وزارتیں سنبھالیں

سن 2103 کے عام انتخابات کے بعد آپ جب قومی اسمبلی پہنچے تو سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے آپ کو وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا منصب دیا ، 2017 میں عدالتی فیصلے کی نااہلی کے بعد سابق وزیر اعظم کی کابینہ ختم ہوئی۔

اگست 2017 میں شاہد خاقان عباسی نے جب وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تو عابد شیر علی کو وزیر مملکت برائے توانائی کی ذمہ داری سونپی گئی، حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے کے ساتھ آپ کی وزارت بھی اختتام کو پہنچی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں بھی آپ کو ٹکٹ دیا جانے کا امکان ہےکیونکہ یہاں آپ کے حلقے میں اثرو رسوخ اچھا ہے جبکہ آپ کے والد چوہدری شیر علی بھی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ہیں۔

دو برس قبل مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے جس کے بعد چوہدری شیر علی نے پارٹی قیادت پر سنگین الزامات کی لگاتے ہوئے رانا ثنا اللہ اور دیگر منتخب اراکین پر بے گناہ لوگوں کے قتل کے الزامات عائد کیے تھے۔