سیدہ شہلا رضا عابدی

image description

تعارف

سیدہ شہلا رضا عابدی


سیدہ شہلا رضا پاکستان پیپلز پارٹی کی  دیرنہ کارکن اور  سیاست دان ہیں۔  مئی 2013 سے وہ مئی 2018 تک  سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے پر فائزر ہیں۔

شہلا رضا سنہ 1964 میں کراچی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے  سنہ 1991 سے کراچی یونی ورسٹی سے فزیالوجی میں ماسٹر ز  کی ڈگر حاصل کی، دورانِ تعلیم ہی وہ پیپلز پارٹی سے وابستہ ہوگئیں تھی۔ ابتدائی طور پر پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے منسلک رہیں۔

سنہ 1990 میں انہیں دہرے قتل اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے  کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، تقریباً ایک ماہ کا عرصہ انہوں نے قید میں گزارا۔ اس کے بعد ان پر لگے الزامات واپس لے لیے گئے۔

سنہ 1991 میں انہوں نے سے سابق سیاست داں غلام قادر سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے تھے ، ان کے دونوں بچے سنہ 2005 میں کراچی کے علاقے ابولحسن اصفہانی روڈ پر ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

سیاسی سفر

ان کے پارلیمانی سفر کا آغاز سنہ 2008 کے انتخابات میں سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں سے ہوا۔ سنہ 2008 میں انہیں سندھ اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا جس پر وہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے تک فائز رہیں۔

سنہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد ایک بار پھر انہیں سندھ اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا اور وہ 28 مئی 2018 تک اس عہدے پر فائز رہیں۔