شرجیل انعام میمن

image description

تعارف

شرجیل انعام میمن

شرجیل انعام میمن پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ہیں، شرجیل میمن 14 جون 1974 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے، وہ رکن سندھ اسمبلی جون 2008 سے 2018 تک رہے، ان دنوں جیل میں کرپشن چارجز پر قید ہیں۔

شرجیل میمن ماسٹر ڈگری آرٹس اینڈ اکنامکس میں حاصل کررکھی ہے، یونیورسٹی آف سندھ سے انجینئرنگ سول ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کی۔

سیاسی کیریئر

شرجیل انعام میمن جون 2008 سے مارچ 2011 تک پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پی ایس 62 سے ممبر سندھ اسمبلی منتخب رہے، جس دور میں قائم علی شاہ وزیر اعلیٰ تھے شرجیل انعام میمن کو نومبر 2011 میں سندھ کا وزیر اطلاعات بنادیا گیا، جون 2012 کو دوبارہ وہ وزیر اطلاعات سندھ نامزد ہوئے۔

دسمبر 2015 کو شرجیل میمن اپنی وزارت چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے، اکتوبر 2017 کو ان کو نیب نے وزارت اطلاعات کے دور میں من پسند افراد کو اشتہارات دینے اور کرپشن پر ان کو حراست میں لے لیا، ان دنوں بھی وہ جیل میں قید ہیں۔

ضمانت مسترد

شرجیل انعام میمن کو جیل میں بیمار ہونے کے سبب جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جب چیف جسٹس آف پاکستان نے جیل میں سہولتیں مہیا کرنے پر نوٹس لیا تو وہ دوبارہ جیل منتقل ہوگئے اور انہوں نے چند ماہ بعد ضمانت کے لیے درخواست دائر کی جو مسترد کردی گئی۔