قمر زمان کائرہ

image description

تعارف

قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سیاست دان ہیں۔ وہ یوسف رضا گیلانی کے دور میں حکومت پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات پاکستان تھے۔

قمر زمان کائرہ  جنوری 1960 کو پنجاب کے علاقے لالہ موسیٰ میں پیدا ہوئے، انہوں نے پنجاب یونی ورسٹی سے سیاست کے فلسفے میں ایم اے اور  پالیٹکل سائنس میں ایم ایس کیا ہے، اس سے قبل وہ معروف تعلیمی ادارے فارمین کرسچن یونی ورسٹی سے بھی وابستہ رہے۔

سیاسی سفر

قمر زمان کائرہ پہلی بار سنہ 2008 میں  گجرات سے قومی اسمبلی کے ممبر  منتخب ہوئے، ابتدائی طور پر انہیں وفاقی وزیر برائے کشمیر اور شمالی علاقہ جات امور کا عہدہ تفویض کیا گیا بعد ازاں  انہیں وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا اضافی چار بھی دیا گیا ۔

علاوہ ازیں  سنہ 2009 میں گلگت بلتستان کو انتظامی طور پر صوبے کا درجہ  ملنے کے بعد وہاں کے پہلے گورنر کے عہدے پر بھی فائز ہوئے  اور  ستمبر 2009 سے مارچ 2010 تک اسی عہدے پر متمکن رہے۔

سنہ 2013 کے انتخابات میں قمر زمان کائرہ ایک بار پھر گجرات میں اپنے حلقے این اے 106 سے فتح یاب قرار پائے ۔

نومبر 2016 میں پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ پنجاب کی سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونے کے لیے نئی قیادت کا اعلان کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر منتخب کیا ، تاہم وہ حالیہ انتخابات میں پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں کوئی ہموار فضا بنانے میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔