نفیسہ شاہ

image description

تعارف

نفیسہ شاہ

نفیسہ شاہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی بیٹی ہیں  اور 2008 سے 2018 تک مسلسل قومی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔

نفیسہ شاہ جنوری 1968  کو سندھ کے شہر خیر پور میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے سوشل اینڈ کلچرل اینتھروپالوجی میں یونی ورسٹی آف آکسفورڈ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

سیاسی سفر

سنہ 2001 سے 2007 تک وہ ضلع خیر پور کی ناظمہ کے منصب پر  فائز رہیں ۔ سنہ 2008 میں ہونےو الے انتخابات میں وہ قومی اسمبلی میں خواتین کی سندھ کے لیے مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئیں۔

سنہ 2008 سے 2013 کے درمیان وہ قومی کمیشن برائے انسانی بہبود کی چیئر پرسن اور  پارلیمان میں خواتین کے مسائل کے حل کے لیے تشکیل کردہ ونگ کی جنرل سیکرٹری بھی رہی ہیں۔

سنہ 2013 میں نفیسہ شاہ ایک بار پھر قومی اسمبلی کی سندھ میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر  منتخب ہوکر آئندہ پانچ سال ایوان کا حصہ رہی ہیں۔

حالیہ الیکشن میں وہ خیر پور کے حلقہ این اے 208 سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں اور ان کے مدمقابل سینئر سیاست داں غوث علی شاہ کھڑے ہیں، حلقے میں خواتین ووٹر خاطر خواہ تعداد میں موجود  ہیں جس کے سبب تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ غوث علی شاہ اور نفیسہ شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔