شازیہ مری

image description

تعارف

شازیہ مری

شازیہ مری پاکستان پیپلز پارٹی کی  جانب سے نامزد کردہ قومی اسمبلی کی امید وار ہیں ، آپ  اکتوبر 1972 میں کراچی میں پیدا ہوئیں، آپ کی تعلیمی قابلیت بی اے ہے۔

سیاسی سفر

شازیہ مری کے پارلیمانی سفر کا آغاز سن 2002 میں سندھ اسمبلی سے ہوا۔ سنہ 2008 میں ایک بار پھر وہ سندھ اسمبلی حلقہ  پی ایس 133 سے  خواتین کی منتخب نشست پر ممبر منتخب ہوئیں۔  اس عرصے میں یکے بعد دیگرے وہ صوبائی وزارتِ بجلی اور صوبائی وزیر اطلاعات کے عہدے پر فائز رہیں۔

سنہ 2012 میں انہوں نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا  اور  قومی اسمبلی میں  سندھ کے لیے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوگئیں۔

سنہ 2013 کے انتخابات میں انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 235 سے عام انتخابات میں حصہ لیا تاہم فتح یاب نہ ہوسکیں ۔ جولائی 2013 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں انہوں نے اسی حلقے سے حصہ لیا اور اب کی بار وہ یہ نشست جیتنے میں کامیاب رہیں۔

دریں اثنا شازیہ مری قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص سیٹوں کے ذریعے قومی اسمبلی کا حصہ رہیں۔