فریال تالپور

image description

تعارف


فریال تالپور 26 اپریل 1958 میں پیدا ہوئیں ، انکا تعلق نواب شاہ کے بلوچ گھرانے ہیں ، وہ سابق صدر علی زرداری کی ہمشیرہ ہے اور ان کا شمار پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

سیاسی کیریئر

فریال تالپور نے 1990 میں سیاست میں قدم رکھا اور پہلی مرتبہ 1997 کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو نے خود فریال تالپور کو  پارٹی ٹکٹ دیا اور انھوں نے نواب شاہ کے حلقے این اے 160 سے الیکشن لڑا لیکن پیپلزپارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کرسکی اور صرف 18 سیٹیں جیتیں۔

سال 2001 کے بلدیاتی انتخابات میں فریال تالپور ضلع نواب شاہ کی ناظمہ منتخب ہوئیں اور 2005 کے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پھر فریال تالپور کو چنا اور وہ دوسری مرتبہ ناظمہ منتخب ہوئیں۔  

سال 2007  کے صدارتی انتخابات میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جن دو سیاسی رفقاء کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا ان میں مخدوم امین فہیم کے ساتھ فریال تالپور بھی شامل تھیں۔

سال 2007 میں شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں ہی فریال تالپور کو بلاول، بختاور اور آصفہ کا نگران مقرر کیا، اب بھی فریال تالپور شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بچوں کی قانونی نگران ہیں۔  

 سال 2008 میں ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی نے فریال تالپور کو ناظمہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹ نہییں دیا گیا۔

تاہم بعد میں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے انھیں بھٹو کے انتخابی حلقے لاڑکانہ این اے 207  سے ٹکٹ دیا گیا ، جہاں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث الیکشن ملتوی ہوگیا تھا۔

فریال تالپور نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور پہلی بار قومی اسمبلی  کی رکن بنیں۔ فریال تالپور پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر بھی ہیں۔

سال 2013 کے انتخابات میں فریال تالپور لاڑکانہ این اے 207 سے دوبارہ رکن قومی اسمبلی متخب ہوئیں۔

جس وقت پارٹی پر کڑا وقت تھا اور سب بے نظیر کا ساتھ چھوڑ کر جا رہے تھے ، پارٹی کے موجودہ شریک چیئر مین آصف علی زرداری  جیل میں تھے اس وقت فریال تالپور  نے کمیٹی بنوا کر آصف علی زرداری کی رہائی کے لئے تحریک کا آغاز کیا۔

سال 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی حکومت میں رہی اور 2013 سے اب تک سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی۔  

 حال ہی میں پیپلزپارٹی نے گلگت اور کراچی میں ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں، جس کی جیت کا سہرا فریال تالپور کے سر جاتا ہے۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی نے فریال تالپور کو ٹکٹ جاری کیا ہے، وہ پی ایس 10 لاڑکانہ سےالیکشن میں حصہ لیں گی۔