عارف علوی

image description

تعارف

ایک عرصے تک پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل رہنے والے عارف علوی کا شمار پاکستان کے ممتا ڈینٹسٹز میں ہوتا ہے۔انھوں نے ”پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن“ کے پلیٹ فورم سے فعال کردار ادا کیا۔ اِس کے صدر بھی رہے۔ ”

ورلڈ ڈینٹل فیڈریشن“ کے منتخب کونسلر بھی رہے۔ وہ اِس منصب پر فائز ہونے والے پہلے پاکستانی تھے۔

وہ اپنے زمانے کے معروف ڈینٹسٹ اور سیاست داں، ڈاکٹر الٰہی علوی کے بیٹے ہیں، جو تقسیم سے قبل یوپی کی سطح پر مسلم لیگ کے صدر تھے۔بٹوارے کے بعدیہ خاندان کراچی آگیا۔ یہیں 29 اگست 1949 کو دو بہنوں، چاربھائیوں میں سب سے چھوٹے عارف علوی کی پیدایش ہوئی۔

کراچی سے انٹر کرنے کے بعد ڈینٹل کالج لاہور کا رخ کیا۔ 70ءمیں بی ڈی ایس کا مرحلہ طے کیا۔ 75ءمیں یونیورسٹی آف مشی گن، امریکا سے Prosthodontics میں ماسٹرز کیا۔ 82ءمیں سان فرانسسکو سے

یونیورسٹی آف پیسفک سے Orthodontics میں ماسٹرز کا مرحلہ طے کیا۔ واپس آنے کے بعد وہ والد کے کلینک میں پریکٹس کرتے رہے۔ بعد ازاں ”علوی ڈینٹل ہوسپٹل“ کی بنیاد ڈالی۔

سیاست کی جانب ابتدا ہی سے رجحان تھا، مولانا مودودی اور بھٹو صاحب سے متاثر تھے۔ اسٹوڈنٹ سیاست کرتے رہے۔ ایوب خان کے خلاف چلنے والی طلبا تحریک میں بھی پیش پیش رہے۔ 7 جنوری 77ءکو جب بھٹو صاحب نے الیکشن کا اعلان کیا،تووہ ایک بار پھر متحرک ہوگئے۔79ءمیں جماعت اسلامی نے اُنھیں اپنا صوبائی امیدوار نام زد کیا تھا، لیکن الیکشن منعقد نہیں ہوئے۔ دھیرے دھیرے جماعت سے دور ہوگئے۔96ءمیںپی ٹی آئی کے

قیام کے سمے زیادہ پرامید نہیں تھے، مگر عمران خان سے ملاقاتوں کے بعد اس کا حصہ بنے اور97ءمیں تحریک انصاف، سندھ کے صدر ہوگئے۔

97ءمیں وہ ڈیفینس سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کھڑے ہوئے، نومولود جماعت کو ناکامی ہوئی۔2001 میں وہ تحریک انصاف کے نائب صدر ہوگئے۔ 2007 میں سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ پارٹی کا آئین تشکیل دینے والی دس رکنی کمیٹی میں بھی شامل رہے۔2013 انتخابات میں این اے 250سے، خاصے تنازعات کے بعد انھوںنے کامیابی حاصل کی۔

اب وہ کراچی سے این اے 247 سے میدان میں اتریں گے۔