سائرہ افضل تارڑ

image description

تعارف

سائرہ افضل تارڑ

سائرہ افضل تارڑ 7 جون 1966 کو حافظ آباد میں پیدا ہوئیں آپ کا تعلق سیاسی گھرانے سے اور تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔

آپ نے حافظ آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 102 سے 2008 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور اکثریت حاصل کرنے کے بعد اسمبلی پہنچیں بعد ازاں 2013 کے انتخابات میں بھی آپ واضح اکثریت سے کامیاب ہوئیں۔

سن 2013 کے عام انتخابات میں آپ کے مدمقابل تحریک انصاف اور آزاد امیدوار چوہدری شوکت بھٹی کھڑے ہوئے، سیاسی اثر و رسوخ اور خاندان کی وجہ سے آپ نے 26 ہزار ووٹوں سے مخالفین کو چت کیا اور قومی اسمبلی کی رکن بننے میں کامیاب ہوئیں۔

نوازشریف نے وزیراعظم بننے کے بعد آپ کو وفاقی وزیر صحت کا قلمدان سونپا جس پر آپ نے جولائی تک اپنے امور سرانجام دیے، پاناما فیصلے کے بعد کابینہ کے ختم ہونے پر آپ کی وزارت بھی ختم ہوگئی تھی۔

بعد ازاں شاہد خاقان عباسی نے اگست 2017 میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آپ کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر مملکت برائے صحت و ہیلتھ سروسز کا عہدہ دیا۔

حکومت کی آئینی مدت 31 مئی کو ختم ہوئی تو آپ بھی عہدے سے متسعفیٰ ہوگئیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے آپ کو آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

قومی احتساب بیورو نے رواں برس فروری میں آپ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم جاری کیا، نیب ایگزیکٹو اجلاس میں چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور 12 میڈیکل کالجوں کے الحاق میں بدعنوانی پر تحقیقات کا حکم بھی جاری کیا تھا۔