زاہد خان

image description

تعارف

زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما زاہد خان 14 اپریل سنہ 1956 کو خیبرپختونخوا ضلع دیر میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پشتون عوام کی خدمت کرنے کےلیے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

زاہد خان نے مارچ 2009 میں عوامی نیشنل پارٹی کی سیٹ پر پاکستان کے ایوان بالا(سینٹ) میں سینٹر منتخب ہوئے اور سینٹ کمیٹی برائے کمیونیکشین، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اور پارلیمنٹری افیئرز کے ممبر منتخب ہوئے۔

پاکستانی سیاست دان زاہد خان حالیہ دنوں سینٹ کی کمیٹی برائے ’واٹر اینڈ پاور‘ کے چیئرپرسن  کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے موجودہ ترجمان بھی ہیں۔