سعید غنی

image description

تعارف

سعید غنی


پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سعید غنی8  نومبر 1972 کو پیدا ہوئے ، وہ کراچی کی سیاست میں پیپلز پارٹی کے اہم  اور متحرک رہنما ہیں۔

کراچی میں پیدا ہونے والے سعید غنی نے کراچی یونی ورسٹی سے بی کام، اس کے علاوہ سیاست اور شہری انتظامیہ سے متعلق بیرونِ ملک سے کئی کورسز کررکھے ہیں۔

سعید غنی سنہ 1995 سے کراچی کے  انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد ہوتے رہے ہیں تاہم ہمیشہ انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سنہ 2012 میں پیپلز پارٹی نے انہیں سینیٹر کی نشست پر نامزد کیا اور وہ 2017 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ جولائی 2017 میں  انہوں نے سینیٹر کی نشست سے استعفیٰ دے دیا اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا۔

جولائی 2017 میں بالاخر کراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ  پی ایس 114 کراچی سے انہوں نے ایم کیو ایم کے امید وار کامران ٹیسوری کو شکست دی اور صوبائی اسمبلی کا حصہ بنے۔