فواد چوہدری

image description

تعارف

فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری 7 اپریل کو پنجاب کے شہر جہلم کے بااثر سیاسی اور تعلیمی گھرانے میں پیدا ہوئے، اسکول کی تعلیم کے بعد آپ نے گورنمنٹ کالج آف لاہور سے گریجویٹ کرنے کے بعد بیرون ملک سے بیرسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ اور پاکستان آنے کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جن میں وکالت، سیاست، صحافت اور اینکرشپ شامل ہے۔

فواد چوہدری تعلیم کے حساب  سے وکیل ہیں اسی لیے انہوں نے لاہور میں اپنا ’فرسٹ لاء کمپنی‘ کے نام سے اپنا چیمبر کھولا۔ آپ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہنے کے بعد صحافت کے میدان میں قدم رکھا اور ملک کے نجی ٹی وی چینل میں بطور سیاسی تجزیہ کار خدمات انجام دیں۔

فواد چوہدری نے ایکسپریس نیوز سے استعفیٰ دینے کے بعد اے آر وائی نیوز میں سیاسی تجزیے ’سیاست ہے یا سازش‘ کے عنوان سے پیش کیے ۔ اے آروائی چھوڑنے کے بعد بھی ان کا صحافتی سفر جاری رہا اور وہ یکے بعد دیگرے کئی چینلز میں کام کرتے رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ایڈوائز کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی سے قبل پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ میں صوبہ پنجاب کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز پر فائز رہے بعد میں آپ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی لیکن ذاتی تنازعات کی بنا پر جلد ہی پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

فواد چوہدری پی پی پی سے اپنے راستے جدا کرنے کے بعد 8 جون 2016 میں نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے میں شامل ہوگئے اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جہلم کے حلقہ ’این اے 63‘ سے ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصّہ لیا تاہم پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار سے بھاری ووٹوں کی اکثریت سے شکست فاش ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے 23 نومبر 2016 کو فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کا مرکزی ترجمان کے عہدے پر تعینات کردیا۔ فواد چوہدری پی ایس 27 جہلم  سے الیکشن لڑرہے ہیں۔