علی محمد خان

image description

تعارف

علی محمد خان

علی محمد خان علی محمد خان پختونخوا سے ایک سینئر پی ٹی آئی لیڈر ہیں، وہ 3 نومبر 1977 میں پیدا ہوئے ان کے دادا مسلم لیگ کے سخت حامی تھے، 1940 میں انھوں نے لاہور میں پاکستانی قرارداد میں شرکت کے لئے مردان سے کارواں کی قیادت کی۔ علی محمد خان وکلالت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

سیاسی کیرئیر

علی محمد خان نے اپنی سیاست کا باقاعدہ آغاز 2013 سے کیا اور 2013 کے عام انتخابات مین پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این 10 مردان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کو شکست دی۔

سال 2014: میں علی محمد خان پر پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے اور 3 اہلکاروں کو زخمی کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا۔ سال 2017 الیکشن کمیشن نے اثاثوں اور واجبات سے متعلق مبہم تفصیلات جمع کرانے پر علی محمد خان کو نوٹس جاری کیا۔

سال 2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کو ٹکٹ نہیں جاری کیا تھا ، بعد ازاں امیدراوں کی حتمی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا۔

علی محمد خان حلقہ این اے 22 مردان سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہے۔