ذوالفقار مرزا

image description

تعارف

ذوالفقار مرزا  12 جنوری 1954 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے انھوں نے 1960 میں ہائی اسکول کی تعلیم کیڈٹ کالج پٹارو سے حاصل کی، جہاں سابق صدر آصف زرداری اور دیگر مشہور سیاست دان ان کے دوست رہے، انھوں نے ایم بی بی ایس کی ڈگری لیاقت میڈیکل کالج جامشورو سے حاصل کی۔

سیاسی کیریئر

ذولفقار مرزا سیاست کے آغاز سے ہی پیپلزپارٹی سے وابستہ رہے ، جب محترمہ بینظیر بھٹو اکتوبر 2008 میں پاکستان آئیں تو  ڈاکٹر ذوالفقار مرزامحترمہ کی حفاظت میں پیش پیش رہے

وہ ایک صنعت کار اور زمیندار کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

ذوالفقار مرزا کی شادی فہمیدہ مرزا کے ساتھ ہوئی، جو سیاحت اور صحافت کے میدان میں ایک مشہور قاضی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ، فہمیدہ مرزا 2008 میں پاکستانی پارلیمنٹ کی پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہوئی ، اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون اسپیکر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

ذوالفقار مرزا اس وقت ضلع بدین میں مستقل طور پر رہائش پذیر ہے ، جہاں ان کی شگرملز اور زمینیں ہیں۔وہ 1993 سے 1996 تک قومی پارلیمان کا رکن رہے ۔

سال 2008 کی انتخابات میں بدین کے حلقہ57 سے سندھ پارلیمان کے رکن منتخب ہوئےاور تین سال تک سندھ کے وزیرداخلہ  رہے، وزارت کے دوران انھوں نے سندھ کی سلامتی خاص طور پر کراچی شہر میں امن و امان کے سلسلے میں عملی قدم اٹھایے لیکن کچھ سیاسی جماعتوں نے ان کے ساتھ اختلافات ظاہر کئے۔

سال 2011 میں رحمان ملک سے اختلافات کی وجہ سے اسمبلی کی سیٹ سے استعفی دے دیا ۔

اپنی جماعت کے رہنماؤں کی تنقید کے بعد مرزا نے 30 جولائی 2011ء کو سیاست سے سبک دوشی کا اعلان کرتے ہوئے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ان کی خالی ہونے والی سیٹ پر 2012 کے ضمنی انتخابات میں ان کے بیٹے حسنین مرزا نے کامیابی حاصل کی۔

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا شمار سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔حال ہی میں ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا  پیپلز پارٹی  کو الوداع کہہ کرگرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس میں  شامل ہوئے ہیں اور وہ انتخابات 2018 میں بدین کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 74 سے الیکشن لڑیں گے۔