آصف علی زرداری

image description

تعارف

آصف علی زرداری

آصف علی زرداری 26 جولائی، 1955 میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق نواب شاہ کے معروف بلوچ گھرانے سے ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو کے ابتدائی سیاسی ساتھیوں میں شامل حاکم علی زرداری کے بیٹے ہیں۔

آصف علی زرداری نے پرائمری تعلیم کراچی گرائمر اسکول سے حاصل کی جبکہ مختصر عرصے کے لیے وہ کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں بھی رہے، جس کے بعد 1974 میں  کیڈٹ کالج پٹارو سے انٹر میڈیٹ کیا، اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن چلے گئے۔

سن اُنیّس سو ستاسی میں آصف علی زرداری کی بینظیر بھٹو سے شادی ہوئی۔ وہ روایتی شادی کی یادگار تقریب تھی۔

سیاسی کیرئیر

شادی سے قبل زرداری نے میدانِ سیاست میں قدم رکھا لیکن بہت زیادہ  کامیابی حاصل نہ کرسکے البتہ بینظیر بھٹو سے شادی کے بعد سیاسی زندگی باضابطہ طور سے شروع کی۔

بینظیر بھٹو کی پہلے دور میں ماحولیات جبکہ دوسرے دور میں سرمایہ کاری کے وزیر تھے اور 1997  سے 1999 تک سیںیٹر بھی رہے

سن 1990میں انہیں اغوا برائے تاوان کے ایک مقدمے میں ملوث کیا گیا تھا ، تاہم یہ الزام درست ثابت نہ ہو سکا اور وہ تین سال بعد جیل سے رہا کردیے گئے۔

 سن 1996 میں بینظیر بھٹو کی دوسری حکومت کے خاتمے کے بعد زرداری ایک بار پھر گرفتار ہوئے، ان پر متعدد الزامات عائد کیے گئے، جن میں سے ایک، اپنی اہلیہ کے بڑے بھائی مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا مقدمہ بھی تھا۔ وہ آٹھ سال تک جیل میں رہے۔

سال 2005 میں صدر پرویز مشرف کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کے سبب آزاد ہو کر خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرتے ہوئے دبئی چلے گئے  اور پس منظر میں زندگی بسر کرنے لگے۔

دسمبر 2007 میں اپنی اہلیہ اور پی پی پی کی چیئر پرسن بینظیر کی شہادت کے بعد پاکستان واپس لوٹے اور اور پیپلزپارٹی کا بینظیر کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شریک قائد کا عہدہ سنبھالا۔

سن 2008میں، ملک میں عام انتخابات ہوئے، جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کو وفاق میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں مخلوط حکومت بنانے کا موقع ملا۔

چند مہینوں کے بعد صدارتی انتخابات ہوئے، جس میں آصف علی زرداری، جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی جگہ ملک کے نئے صدر منتخب ہوئے۔

بطور صدرِ مملکت

آصف زرداری اور دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے صدر پرویز مشرف نے قومی مفاہمتی آرڈیننس یعنی این آر او جاری کیا, جس کے بعد 2007ء، 2008ء، میں آپ کے خلاف تمام بدعنوانی کے مقدمات ختم کر دیے گئے۔

سن 2018 کے انتخابات میں آصف علی زرداری   این اے213 شہید بے نظیر آباد سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔