سید مصطفیٰ کمال

image description

تعارف

سید مصطفیٰ کمال 

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس اپی) کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال27دسمبر1971کو کراچی میں پیدا ہوئے،انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مقامی اسکول سے حاصل کی، ان کی تعلیمی قابلیت ایم بی اے اور ان کا پیشہ بزنس کنسلٹنسی ہے۔ 

سیاسی سفر

مصطفیٰ کمال نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز صوبہ سندھ کی دوسری بڑی پارٹی متحدہ قومی موومنٹ سے کیا، ابتدائی طور پر وہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر بحیثیت ٹیلی فون آپریٹر فرائض انجام دیا کرتے تھے، بعد ازاں متحدہ قومی موومنٹ نے تنظیمی فرائض کی ذمہ داری بھی سونپ دی، پرویز مشرف کے دور حکومت میں مصطفیٰ کمال کو ان کی محنت اور قابلیت کے پیش نظر کراچی کا سٹی ناظم مقرر کیا گیا اور یہ ذمہ داری انہوں نے بخوبی انجام دی جس کا ثبوت اس دور میں شہر قائد میں ہونے والے ترقیاتی کام ہیں۔

 بعد ازاں تنظیمی اختلافات اور بانی و قائد ایم کیو ایم کی پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہوئے انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ مصطفیٰ کمال نے3مارچ سال2016میں اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ مل کر کراچی میں ایک نئی جماعت کی بنیاد رکھی، جس کا نام پاک سر زمین پارٹی (پی ایس اپی) رکھا گیا۔

 اس جماعت کے پرچم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا پرچم وہی ہو گا جو پاکستان کا قومی پرچم ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ان کی جماعت میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، ان لوگوں میں زیادہ تر تعدادان افراد کی ہے جنہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کو خیر باد کہہ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔

25جولائی سال2018کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ایس پی نے ملک کے مختلف شہروں سے اپنےنمائندوں کو بطور امیدوار نامزد کیا ہے۔