خالد مقبول صدیقی

image description

تعارف

خالد مقبول صدیقی ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما وبہادرآباد گروپ کے سربراہ ہیں، انہوں نے سنہ1982میں آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی اور بعدمیں طلبہ جماعت کی سینٹرل کمیٹی کے ممبر منتخب ہوگئے۔

خالد مقبول صدیقی سنہ 1992 میں ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران امریکا روانہ ہوگئے تھے ، سنہ 2013میں واپس پاکستان آئے اور ملک کے عام انتخابات میں حیدر آباد کے حلقہ ’این اے 219‘ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی محمد سیٹھو کے مقابلے میں ایک لاکھ 41ہزار ووٹ لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

ایم کیو ایم پاکستان (بہادرآباد) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی گذشتہ برس کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث دوبارہ بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔ اگست 2016میں الطاف حسین کی قیادت سے نکل کر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان بنانے والے والوں میں خالد مقبول صدیقی بھی سرفہرست ہیں۔

رواں برس خالد ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے درمیان سینیٹ الیکشن میں کامران ٹیسوری کو نامزد کرنے کے معاملے پرپیدا ہونے والے اختلافات کے باعث خالد مقبول صدیقی نے عامر خان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان (بہادرآباد) بنالی۔

جس کے قیادت خالد مقبول صدیقی کررہے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے تحریک میں بحیثیت ڈپٹی کنویر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اثاثہ


  • Assets details not available yet.
  • انتخابی پروفائل


  • Electroral Profile not available yet.