بلاول بھٹو

image description

تعارف

بلاول بھٹو زرداری 21پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں، وہ21 ستمبر 1988کو کراچی میں پیدا ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹواور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کےصاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے ہیں

تعلیمی قابلیت

بلاول بھٹو نے ابتدائی تعلیم کراچی گرامراسکول سے حاصل کی۔ اس کے بعد انھوں نے فروبلس انٹرنیشنل اسکول ،اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی، دبئی منتقل ہونے کے بعد اپنی تعلیم راشد پبلک اسکول دبئی میں جاری رکھی۔ جہاں وہ اسٹوڈنٹ کونسل کے نائب چیئرمین بھی رہے۔

سن 1999میں اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی خود ساختہ جلا وطنی کے وقت وہ اُن کے ساتھ ہی بیرون ملک چلے گئے ،2007میں بلاول بھٹو نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سب سے اہم کالج کرائسٹ چرچ میں داخلہ لیا، جہاں جدید تاریخ اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔

بلاول بھٹوزرداری یہاں بھی طلبہ یونین میں سرگرم رہے۔ 2010میں انھوں نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی

سیاسی کیرئیر

بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کی وفات کے بعد 30 دسمبر2007کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ نامزد ہوئے۔ ان کا نام بلاول علی زرداری سے تبدیل کرکے بلاول بھٹو زرداری کر دیا گیا۔ ۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری 2011میں وطن واپس آئے اور سیاسی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 2012میں باقاعدہ طور پر کراچی کے ایک بہت بڑے جلسے سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔

سال 2015 میں آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے اہم اختیارات بلاول کے حوالے تو کردیے، لیکن پارلیمان کا رُکن بننے کے لیے کم از کم عمر25سال ہے ۔ اسی قانون کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے 2013 کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا

پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات سے ان کی سیاست میں باقاعدہ اینٹری ہوگی۔ وہ کراچی کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 اور این اے 200 لاڑکانہ سے انتخابات لڑیں گے۔

لاڑکانہ این اے 200 وہی حلقہ ہے، جہاں سے ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔

اثاثہ


  • Possessed assets worth: Rs 1 billion
  • Tax paid: Rs 237,152
  • Properties owned: 20 in Pakistan, 2 in Dubai
  • انتخابی پروفائل


  • Electroral Profile not available yet.