اسلام آباد

1958ء تک پاکستان کا دار الحکومت کراچی رہا۔ کراچی کی بہت تیزی سے بڑھتی آبادی اور معاشیات کی وجہ سے دار الحکومت کو کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کا سوچا گیا۔ 1958ء میں اس وقت کے صدر ایوب خان نے راولپنڈی کے قریب اس جگہ کا انتخاب کیا اور یہاں شہر تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ اس نئے دار الحکومت کے لیے زمین کا انتظام کیا گیا جس میں صوبہ پختونخوا اور پنجاب سے زمین لی گئی۔ عارضی طور پر دار الحکومت کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا اور 1960ء میں اسلام آباد پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا۔ شہر کی طرز تعمیر کا زیادہ تر کام یونانی شہری منصوبہ دان Constantinos A. Doxiadis نے کیا۔ 1968ء میں دار الحکومت کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد سطح مرتفع پوٹوھار میں مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔ اس کی بلندی540 میٹر (1,770 فٹ)۔ ہے۔ یہ شہر اور قدیم شہر راولپنڈی ساتھ ہی واقع ہیں اور جڑواں شہر کہلاتے ہیں۔ ،اور دونوں کا کوئی سرحدی تعین نہیں ہے۔ اس کے شمال مشرق میں پہاڑی علاقہ مری وقع ہے اور جنوب مغرب میں ٹیکسلا کاہوٹہ، جنوب مشرق میں اٹک شمال مشرق میں یہ شہر 906 کلومربع میٹر (9.75×109 فٹ مربع)۔

اسلام آباد کی آب و ہوا پانچ موسموں پر مشتمل ہے یعنی  موسم سرما ( نومبر  تافروری)، موسم بہار ( مارچ اور اپریل )، موسم گرما ( مئی اور جون )، مون سون یعنی برسات ( جولائی اور اگست ) اور موسم خزاں ( ستمبر اور اکتوبر)۔ سب سے گرم مہینہ جون کا ہوتا ہے، سب سے ٹھنڈا مہینہ جنوری کا جبکہ جولائی کے مہینہ میں سب سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں۔ سنہ  2001 میں جولائی کی 23 تاریخ کو اسلام آباد میں صرف دس گھنٹوں کو دوران میں 620 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس نے گزشتہ 100 سال کے سب سے زیادہ بارش کے تمام ریکارڈز توڑ دیے تھے۔

آبادی کی اکثریت 15-64 سال کی عمر کے گروپ میں ہے۔ آبادی کا صرف 3 فیصد کی عمر 65 سال سے اوپر ہے جبکہ 37،90 فی صد 15 سے کم عمر کے ہے اور بے روزگاری کی شرح 15.70 فی صد ہے۔ اسلام 95،53 فیصد کے ساتھ، شہر میں سب سے بڑا مذہب ہے۔ شہری علاقے میں مسلمانوں کی شرح 93،83 فیصد ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ تناسب، 98،80 فی صد ہے۔ دوسرا سب سے بڑا مذہب مسیحیت ہے جس کے بعد ہندو ہے۔

اسلام آباد کی آبادی اور انتخابی حلقے

سنہ 2017 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق اسلام آباد کی کل آبادی 2,006,5 ہے۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی3 نشستوں کے لیے انتخابات کا انعقاد ہوگا۔


Maps
NA-54 NA-53 NA-52
Total Voters